جرمن موٹر وے پر ایک پناہ گزین بس کی نچلی سائڈ سے سڑک پہ آن گرا

مراکشی نو جوانوں کا پناہ حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ
جرمن موٹر وے اے نناوے پر گزرنے والی ایک بس کے نیچے سے ایک شخص سڑک پہ آن گرا۔بس کے پیچھے گاڑی ڈرائیو کرنے والی خاتون نے بروقت بریکیں لگا کر اس شخص کو زخمی ہونے سے بچا لیا۔خاتون ڈرائیور نے ہارن دے کر بس ڈرائیور کو متوجہ کیا۔بس ڈرائیور نے فوری طور پر بس واٹر اسٹیشن قصبے پہ رک گیا۔ساتھ ہی ایک دوسرا لڑکا بھی بس کے نیچے سے رینگتا ہوا اپنے ساتھی کے پاس پہنچاجسے معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔
پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں کہ یہ دونوں لڑکے کیسے بس کے نیچے چمٹنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑکے بس کے ایکسوس سسٹم کے قریب چمٹے ہوئے تھے کیونکہ یہ دونوں دھوئیں کی وجہ سے سیاہ ہو رہے تھے۔ان لڑکوں نے بتایا کہ ان کی عمریں چھبیس سال ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں