نمائندہء خصوصی
سترہ مئی کے دن ناروے کا یوم آزادی منایا جاتا ہے۔نارویجن یوم آزادی میں اسکولوں کے بچے بھرپور حصہ لیتے ہیں اور پورے ناروے میں اسکولوں کے بچے اس خوشی کے دن جلوس نکالتے ہیں جو نہ صرف خوشی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ بچوں کے دلوں میں اپنے وطن اور قوم سے محبت کا باؑث بھی بنتا ہے۔اس روز نارویجن بادشاہ اپنی ملکہ اور بچوں کے ساتھ تمام جلوسوں کو محل کی بالکنی سے ہاتھ ہلا کر محبت اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
اسی خوشی کے دن انٹر کلچرل وومن گروپ نے بھی یوم آزادی کے ساتھ ساتھ نئے آفس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور دوسرے ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر تنظیم کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم نے نارویجن یوم آزادی پر سب کو مبارکباد پیش کی اور اپنے نئے آفس میں ممبران کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر انہوں نے تنظیم کے گزشتہ پراجیکٹس پر روشنی دالی اور بتایا کہ ان پراجیکٹس میں حصہ لینے والی خواتین کو کیا فوائد حاصل ہوئے اور کون سے پراجیکٹس بہت پسند کیے گئے۔غزالہ صاحبہ نے حصہ لینے والی خواتین کی رائے کے پیش نظر کامیاب ترین پراجیکٹس کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچے سب سے ذیادہ ٹورز پر لطف اندوز ہوئے۔اس کے علاوہ رشتوں کے مسائل پر ہونے والے کورس اور تھراپی بھی بہت پسند کیے گئے۔
تقریب میں اوسلو کی مشہور رشتہ پارٹی کی سربراہ محترمہ سعیدہ صاحبہ نے بھی شرکت کی۔انہوں نے انٹر کلچرل وومن گروپ کے پراجیکٹس کو بہت سراہا اور اس موقع پر یہ اعلان کیا کہ اب وہ بھی اس تنظیم کے ساتھ مل کر اپنے پروگرام کریں گی۔پروگرام کا دعوت نامہ جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔
اردو فلک نیوز ڈیسک
IKKG کا پروگرام بہت اچھا تھا ہم اور ہمارے بچے جس سوسائٹی میں رہتے ہیں۔اب یہ ھمارا بھی ملک ھے۔ہمیں بھی ہر خوشی اور غم میں اچھی ویلیو کو لےکر شامل ہونا ضروری ہے تاکہ اچھے اور مفید شہری بن کر رہیں۔