فرانس کی جانب سے اولمپکس میں کوئی کھلاڑی حجاب کے ساتھ شرکت نہیں کر سکے گی۔ بین الا اقوامی حقوق انسانی کی تنظیم نے اس پابندی کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔وہ اسے نسل پرستی قرار دیتی ہے۔
گزشتہ برس موسم خزاں میں فرانسییسی وزیر ایمیلیا نے فرانس میں حجابپر پابندی لگا دی ہے۔اس کی وجہ سے کئی تنضیموں پر بھی پابندی لگ چکی ہے اور ملک میں مزۃبی آزادی اور معاشرتی انضمام کے بارے میں نئی بحث چھڑ چکی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی نے ایک پریس ریلیز میں لکھا کہ اولپکس حجاب پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔جو کہ معاشرتی شمولیت پہ زور دیتی ہے مگر حجاب پر پابندی دراصل کئی بین الاقوامی کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے۔
اس نقطہء نظر کو اقوام تحدہ کے ہائی کمن کی حمائیت حاصل ہوئی ہے۔جبکہ فرانسیسی حکام نے یہ کہ کر اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ سیکولر ازم کے مطابق ہے جس میں سراری شعبہ میں مکمل غیر جانبداری ہے۔
NTB/UFN