الحمدللہ ، تزکیہ اکیڈمی ،ممبئی (علم نافع کا آنلائن مرکز) گزشتہ اک سال سے سرگرم عمل ہے۔ شرعی و تاریخی دن ،یوم عاشورہ کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر 10 محرم الحرام 1445ھ سے اکیڈمی کا قیام اور تعلیم کا آغاز عمل میں آیا تھا۔
تزکیہ اکیڈمی کا مقصد ، آسان اور سہل ترین انداز میں مختلف طرز تعلیم کے ذریعہ بنیادی دینی و شرعی علوم کی تعلیم ،اسلام کے تصور علم کے مطابق تمام علوم و فنون کی ترویج و اشاعت اور بالخصوص علم نافع کے فلسفہ اسلام کو تمام عالم اسلام و اقوام عالم میں عام کرنا ہے ۔
ابتدائی مرحلہ میں اس پہلے سال میں ترجیحا آنلائن طرز تعلیم سے بنیادی دینی و شرعی علوم کے اسلامک کورسیز کو جاری کیا گیا۔ الحمدللہ ، اس ایک سالہ تعلیمی سفر میں محترمہ نورالسحر صفیہ (ڈائریکٹر اکیڈمی ) اور معزز اساتذہ کرام و معلمات نے محترم مولانا اختر الاسلام ندوی صاحب کی سرپرستی میں 7 آنلائن کورسیز کے 11 بیچیس کی تکمیل کی ۔ الحمدللہ جن سے تقریبا500 سے زائد ہر عمر کے طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ علماء و عالمات کی تدریسی خدمات،وقت کی سہولت سے مختلف بیچیس ،اکیڈمی کے موبائل اپلیکیشن پر دستیاب سہولیات ،پی ڈی ایف درسی کتب و دیگر متعلق مواد کی فراہمی ، دروس ریکارڈنگ فراہمی کی کوشش ، کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ ،مناسب فیس اور غیر مستطیع کے لئے رعایت و مفت و دیگر خصوصیات اکیڈمی ہیں ۔
دوران کورسیز معروف علماء کرام سے بھی استفادہ کیا گیا ۔جس میں مولانا علاء الدین ندوی صاحب (عمید کلیۃ اللغۃ العربیۃ ، دارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) اور ڈاکٹر محمد شاہجہاں ندوی صاحب ( سابق عمید کلیۃ القرآن و کلیۃ الحدیث ،الجامعہ الاسلامیہ شانتاپرم کیرالا) ودیگر قابل ذکر ہے ۔
اس کامیاب تجربہ کی بنیاد پر اب ترجیحی طور پر بنیادی شرعی مضامین پر مشتمل مختصر المیعاد و طویل المیعاد 11اسلامک کورسیز کا آغاز کیا جارہاہے ۔ جن میں داخلے جاری ہیں ۔یوم عاشورہ 17 جولائی 2024 سے بنیادی قاعدہ کورس ، ناظرہ کورس اور حفظ قرآن کورس کا آغاز ہورہاہے جس میں ون ٹو ون اور اجتماعی کلاس کا نظم ہے اور 1 اگست 2024 سے اسلامک اسٹڈیز کورس(ویکیینڈ صرف بچوں اور بچیوں کے لئے)، تجوید القرآن کورس ،حسن قرات کورس ،مکمل ترجمہ قرآن کورس ،سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کورس ،آسان علم المیراث کورس ،عربی خطاطی کورس، انگلش گرامر اینڈ اسپیکنگ کورس (برائے علماء و عالمات اور اردو میڈیم طلبہ و طالبات کے لئے) و دیگر کورسیز کا آغاز ہورہاہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے 7387954063 پر رابطہ قائم کرکے آپکے قیمتی احساسات و مشورے عنایت فرمائیں۔
آپ تمام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس کار نبوت میں ہمارا ہر سطح پر ہر ممکن تعاون فرماکر ممنون و مشکور اور عنداللہ ماجور ہوں ۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ تزکیہ اکیڈمی کے ذریعہ ہمارا ، ہم سب کا اور پوری امت مسلمہ کا تزکیہ فرمائے ۔ آمین یارب العالمین جزاکم اللہ خیرا کثیرا
رپورٹ : تزکیہ اکیڈمی – علم نافع کا آنلائن مرکز