یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد میں تنظیم ہم سب کا پاکستان کا تعاون
اردو فلک نیوز ڈیسک
ناروے میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں اس سال بھی یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد روائتی جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ ناروے میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں ہر سال
یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنے میں مقامی تنظیم ہم سب کا پاکستان سفارت خانے کےساتھ تعاون کرتی ہے۔
اس تنظیم کے بانی اور کو آرڈینیٹر ملک سلطان اعوان ہیں۔یہ تنظیم سن دو ہزار سترہ میں قائم ہوئی۔اس وقت سے لے کر اب تک تنظیم ہر سال ناروے میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب کے انتظامی امور اور حصہ لینے والی تنظیموں اور مساجد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ہم سب کا پاکستان کی تنظیم کے کو آرڈینیٹر جناب ملک سلطان اعوان ایک محب وطن پاکستانی ہیں ۔وہ یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرنے کے لیے ناروے میں موجود مختلف مساجد اور تنظیموں سے رابطہ کرتے ہیںَ۔ ان کے ساتھ پروگرام کی تیاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرتے ہیں۔یہ کام وہ جذبہ ئ حب الوطنی کے تحت کرتے ہیں اور اس کام کا کوئی معاضہ نہیں لیتے بلکہ یہ تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی ہے
اس سال بھی سفارت خانے میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنے کے لیے اس تنظیم ہم سب کا پاکستان نے بھرپور تعاون کیا۔اس تقریب میں مراکشی سفیر بھی شریک ہوئیں جبکہ ایک سات سالہ پاکستانی نثراد بچہ کرستیانسند سے تقریب میں شرکت کے لیے آیا۔ جبکہ ایک خاتون تاج بیگم بھی ناروے کے شمالی علاقہ سے تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لائیں۔
تقریب میں اردو اسکول کے بچوں نے روائتی پروگرام پیش کیا۔
مجموعی طور پر یوم آزادی کی تقریب بہت کامیاب رہی۔