فلاحی تنظیموں کا سیمینار ایک مفید ورکشاپ

رپورٹ‌
اوسلو ٹائون ہال اوسلو کے نیشنل ریلو اسٹیشن اور نیشنل تھیٹر کے قریب واقع ایک وسیع عمارت ہے۔اس عمارت میں بڑے بڑے سرکاری ادارے اور سیاسی افراد کی میٹنگز،اجلاس اور کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستانیوں کی گولڈن جوبلی کی تقریب بھی یہیں منعقد کی گئی تھی۔جس کا افتتاح ناروے کے بادشاہ شاہ ہیرالڈ نے کیا تھا۔ گزشتہ دو برس سے یہاں سیکورٹی کے اقدامات بہت سخت کر دیے گئے ہیں۔ آج جب کانفرنس کے مندوبین شرکت کے لیے داخل ہو رہے تھے عمارت کے صدر دروازے پر سیکورٹی انتظامات دیکھ کر یوں لگ رہا تھ اجیسے ہم لوگ کسی کانفرنس ہال کے دروازے پر نہیں بلکہ کسی ائیر پورٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔کیونکہ سیکورٹی اہلکار اور سیکورٹی آلات اور طریقہ کار سب ائیرپورٹ کی ہو بہو کاپی تھے۔تا ہم یہ بات قابل ستائش ہے کہ ٹائون ہال جیسی اہم عمارت میں کسی بھی قسم کی نا خوشگوار صورتھال سے نبٹنے کے لیے سیکورٹی کا انتظام تھا۔
اوسلو کائونٹی ک یجانب سے کی گئی یہ کانفرنس بہت مفید اور موثر تھی۔کانفرنس کے تین مراحل تھے۔پہلے مرحلے میں تمام مندوبین کے درمیان مختلف اسٹینڈز پر میٹنگز کروائی گئیں۔ہال میں کل سینتیس اسٹینڈ تھے۔ہر اسٹینڈ پرمختلف تنظیموں کے چار سربراہان نے دیے گئے سوالات کے بارے میں میٹنگز کیں۔یہ میٹنگز چار مراحل پر مشتمل تھیں۔اس طرح مختلف تنظیموں کو نہ صرف ایک دوسرے سے متعارف ہونے کا موقع ملا بلکہ نئے نئے اور قیمتی آئیڈیاز بھی ملے۔یہ میٹنگز ان سوالات کے بارے میں تھیں
دوسری تنظیموں کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے سلسلے مں کیا چیلنجز درپیش ہوئے؟
وہ کون سی بات تھی جس کی وجہ سے آپ دوسری تنظیموں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟
آپ بطور سماجی ورکر معاشرے میں کون سی ذمہ داری نبھا رہے ہیں؟
یہ بہت دلچسپ اور مفید مرحلہ تھا جبکہ باقی دو مراحل اس سے بھی ذیادہ قیمتی تھے۔
دوسرے مرحلے میں اوسلو میٹرو پولیٹن ہائی اسکول کے آٹی کے طلبائ نے انٹر نیٹ کی افادیت کوڈنگ گیمنگ چیٹ روم اور سماجی پراجیکٹس کے تعلق اور مسائل پر بات کی۔شرکائ نے ان سے سوالات کیے ۔یہ بہت معلوماتی پروگرام تھا۔
تیسرے مرحلے میں فلاحی تنظیموں کے سربراہان کے درمیان سوالو جواب اور مباحثہ ہوا جس میں انہوں نے مختلف مشکل سوالات اور مسائل کے حل کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ کھانا بہت لزیز اور تھا جو نہائیت اعلیٰ طریقہ سے سجایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں