انٹر کلچرل وومن گروپ میں ڈیجیٹل اسکلز کو موضوع پر سیمینار
رپورٹ خصوصی نمائندہ
سوموار کی دوپہر انٹر کلچرل وومن گروپ میںسوشل میڈیا کے بارے میں بنیادی معلومات اور اس کے مختلف استعمال کے بارے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
پروگرام کا مقصد انٹر کلچرل وومن گروپ میں ممبر خواتین کو کروائے گئے نارویجن اور ڈیجیٹل کورس کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور سوشل میڈیا کی ضرورت جدید دور میں بتانا تھا۔
پروگرام میں ممبر خواتین نے حصہ لیاجن کا تعلق پاکستان اور دوسرے مختلف ممالک سے تھا۔دوسرے ممالک کی خواتین کے لیے ترجمہ کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا کے موضوع پرمعلومات یو ٹیوبر اورسابقہ ایسو سی ایٹ پروفیسر ٹرونڈھائم یونیورسٹی اور معلمہ ڈاکٹر شہلائ گوندل نے دی۔ جبکہ اردو ویب سائٹ اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی افادیت اور اردو بولنے والوں کے لیے اسکی اہمیت پر شازیہ عندلیب نے گفتگو کی۔
پروگرام کے اختتام پر شرکائ کی تواضع چائے اور لوازمات کے ساتھ کی گئی۔