اس وقت بیرون ملک اور بالخصوص ناروے میں رہنے والے پاکستانی نادرہ کارڈ بنوانے کے سلسلے میں بہت ذیادہ مسائل کا شکار ہیں۔نادرہ کارڈ کے حصؤل کے لیے آن لائن ایپلیکیشن درست طریقے سے کام نہیں کر رہی۔بہت ذیادہ شکایات موصول ہونے کی وجہ سے اردو فلک ڈاٹ نیٹ نے پاکستانی ایمبیسی کے ساتھ کام کرنے والی ایک اہم شخصیت سے رابطہ کیا۔جنہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی رہنمائی اور مدد کریں گی۔ابھی تک اردو فلک کے پاس چار پاکستانیوں نے نادرہ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا ہے۔اس کے علاوہ مزید پاکستانی جو کہ اپنا نادرہ کارڈ ری نیو کروانا چاہتے ہیں وہ اردو فلک سے رابطہ کریں۔نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں اپنا ای میل اور فون نمبر لکھ دیں۔
بشکریہ
اردو فلک ٹیم