6 بھائیوں نے 6 بہنوں سے شادی

May be an image of 6 people

خبر یہ نہیں ہے کہ 6 بھائیوں نے 6 بہنوں سے شادی کی۔ اصل خبر یہ ہے کہ صرف 100000 (ایک لاکھ) روپے خرچ کئے۔
ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں چھ بھائیوں نے ایک سادہ تقریب میں چھ بہنوں سے شادی کی۔ شادی کی یہ تقریب اتنی سادہ تھی کہ اس پر صرف ایک لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ یہ تقریب سادگی کی ایک مثال تھی کیونکہ نہ کوئی جہیز، نہ کوئی غیر ضروری رسومات، نہ تحائف کا تبادلہ اور نہ ہی کوئی سجاوٹ۔ شادی کی تقریب میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔ یہ مکمل طور پر اسلامی اصولوں کے مطابق منعقد کی گئی تقریب تھی۔ دولہا کا کہنا تھا کہ سادہ تقریب کے انعقاد کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ اسلام میں کوئی غیر ضروری رسومات نہیں ہیں اور نہ ہی دولت کی نمائش ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان نئے شادی شدہ جوڑوں کو آئندہ بھی اسلامی اصولوں پر گامزن فرمائے اور آئندہ زندگی میں انہیں کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ آمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں