جمعہ کے دن ہولی کے موقع پر فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے مسلمانوں سے صبر حکمت سے کام لینے کی اپیل کی

ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے ریاست کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور کسی تنازعہ کو حکمت عملی سے حل کرنے کی کوشش کریں ۔
فیڈریشن کے ذمہ داروں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح کے بیانات سامنے آرہےہیں اس سے یہ واضح ہے کہ فرقہ پرست اور فاشسٹ عناصر ریاست میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کا ذہن بنا چکے ہیں ۔ ایسے میں ہم مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ امن کے قیام میں ہم اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ فسادی عناصر ہر ممکن طریقے سے امن کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مگر ہم اگر بیدار رہے تو ان کی فسادی منصوبہ بندی کو پوری طرح ناکام بناسکتے ہیں ۔ ویسے بھی ہم مسلمانوں کیلئے یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور ہمیں اس مہینہ میں کسی بھی طور صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے نہیں دینا چاہئے ۔
فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے ذمہ داروں نے پولس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرارت پسند گروہ سے سختی سے نپٹے اور انہیں کہی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے اور سماج میں فتنہ و فساد پھیلانے کے ان کے دیرینہ منصوبوں کو ناکام کرنے میں اپنی قوت صرف کرے ۔ فیڈریشن نے زور دے کر کہا کہ اگر پولس انتظامیہ چاہئے تو دنگا و فساد اور قتل و غارتگری تو بہت دور کی بات ہے کوئی ایک پتھر نہیں پھینک سکتا ۔ لیکن سب کچھ پولس کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ امن کے قیام میں کتنی سنجیدگی سے کام کرتی ہے ۔ فیڈریشن نے امید جتائی ہے کہ پولس انتظامیہ امن پسند عوام کے تعاون سے موجودہ غیر یقینی کی صورتحال سے بہتر طور سے نپٹنے میں کامیاب ہوگی نیز شرارت پسند عناصر کو ریاست کی فضا بگاڑنے کی اجازت نہیں دے گی ۔
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے جوائنٹ پریس ریلیز کے ذریعہ یہ بیان دیا گیا ہے ۔پریس ریلیز دینے والوں میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی ، سیکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل،
مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، مولانا حافظ سید اطہر،عالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ، مہاراشٹر ، مولانا حلیم اللہ قاسمی، صدر جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی،ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر،مولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر ، مولانا آغا روح ظفر ،امام خوجہ جماعت ممبئی ، مولانا انیس اشرفی رضا فاؤنڈیشن ممبئی، مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ،ہمایوں شیخ ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند ، شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس،

جاری کردہ
شاکر شیخ
میڈیا سیکریٹری
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

اپنا تبصرہ لکھیں