تھروستے رود ولا ( Troosterud villaen) اوسلو میں بروز جمعرات اوپن ائیر پاکستانی کواتین کے لیے موسیقی اور گرل پارٹی منعقد ہو رہی ہے۔اس پارٹی کو خواتین کی آرگنائزیشن کی ممبر عظمیٰ خان خواتین ترتیب دے رہی ہیں۔ یہ تقریب٩ جون شام کے سات بجے تھڑوستے رود ولا کے باہر اوپن ائر میں منعقد ہو گی۔اس پروگرام میں پینٹنگز کی نمائش بھی کی جائے گی اور فن مصوری سے متعلق کتابیں بھی رکی جائیں گی۔
پاکستانی خواتین کی سرگرمیوں پر مبنی اس آرگنائیزیشن، پاکستانی خواتین کی مرکزی کمیٹی (Pakistansk kvinners aktivitet sentret) کی تشکیل سن ٢٠٠٣ میںہوئی ۔اس کا مقصد نارویجن معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ان میں صحت بچوں کی تربیت،خوراک مقامی آب و ہوا ،مقامی کلچر اور رہن سہن سے متعلق مساء ل زیر بحث لائے جاتے ہیں۔ ان مسائل کے حل مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر تلاش کیے جاتے ہیں۔ تقریبات میں خواتین نوجوان اور بچے بھی شمولیت کرتے ہیں۔