خواتین کی بین الثقافتی تنظیم IKKG کے زیر اہتمام خوبصورت کلچرل فیسٹیول

کلچرل فیسٹیول: ثقافتی رنگوں کی خوبصورت عکاسی

13 دسمبر 2024 کو خواتین کی بین الثقافتی تنظیم IKKG کے کلچرل فیسٹیول نے کھانوں، دستکاری اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ایک دلکش ایونٹ کا انعقاد کیا۔ مزیدار کھانوں میں پاکستان کے روائتی کھانے جیسے بریانی اور فاسٹ فوڈ جیسے سموسے، کباب رول اور چنا چاٹ شامل تھے، جب کہ دستکاری میں ہاتھ سے بنی اشیاء، جوتے، پرس، کشن اور آرٹ کے نمونے پیش کیے گئے۔

ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ کی نمائش نے ماحول دوستی کا پیغام دیا، جہاں پرانے کپڑوں کو خوبصورت اشیاء میں ڈھال کر شرکاء کی توجہ حاصل کی گئی۔

ڈاکٹر شہلا گوندل نے اپنی کہانی “ڈاہڈی اور کپتی ماں” سنائی، جس میں ان کی زندگی کے جذباتی لمحات اور عزم کی عکاسی کی گئی۔ اس کے ساتھ، شعاعِ نور کی نظم “خرد اور خدا” پیش کی گئی، جس نے سامعین کو عقل اور خدا پر ایمان کے تعلق پر غور کرنے کی دعوت دی۔
یہ ایک بہت ہی کامیاب ایونٹ تھا اور تنظیم کے ممبران، خاص طور پر شازیہ عندلیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئیندہ بھی اس قسم کی تقریبات منعقد ہوتی رہیں گی۔

یہ دونوں تخلیقات اردو فلک پر دستیاب ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ ثابت ہوا بلکہ خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔